ملتان میں کیمیکل فیکٹری میں زیریلی گیس کا اخراج، ایک چینی انجینئر جاں بحق

ملتان : نجی کیمیکل فیکٹری میں زیریلی گیس کے اخراج سے ایک چینی انجینئر جاں بحق جبکہ 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ملتان کی نجی کیمیکل فیکٹری میں زیریلی گیس کے اخراج ایک چینی انجینئر جاں بحق جبکہ 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔ جاں بحق ہونے والے چینی باشندے کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی جبکہ دیگر متاثرہ مریضوں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

گیس لیک کا واقعہ گزشتہ رات انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا ۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمشنر ملتان 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More