جنوبی چین میں بارش کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جنوبی چین میں ساٹھ سال کی شدید ترین بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے لاکھوں افراد متاثرہوگئے،بھارتی ریاست آسام میں سیلاب نے لاکھوں گھروں کو تباہ کردیا،بنگلہ دیش میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی۔

چین میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے،ہزاروں مکانات تباہ،کئی ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا، چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے،ریکارڈ بارش کی وجہ سےسڑکیں زیر آب آگئیں، جنوب مغربی صوبہ گائزو میں سیلاب سے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا۔

بھارتی ریاست آسام میں بارش اور سیلاب کےباعث دیہات زیر آب آ گئے، کئی ایکڑ فصلیں اور سینکڑوں گھرتباہ ہوگئے۔ حکام کےمطابق آسام کے بتیس اضلاع متاثر ہوئے ہیں، جس میں گزشتہ ہفتے کے دوران کم از کم پینتالیس افراد ہلاک اورسینتالیس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے،بنگلہ دیش میں بارش کےدوران مختلف حادثات میں بتیس افراد ہلاک ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More