چین نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کوغیرذمہ دارانہ قرار دے دیا

بیجنگ: چین نے بھارتی جنرل راوت کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کردیا ۔ چینی وزات دفاع کے ترجمان کا کہناہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس ایسا بیان دے کر جیوپولٹیکل تصادم کو ہوا دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل راوت نے ایک بیان میں چین کو بڑا سیکیورٹی خطرہ قراردیاتھا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو قیان نے آن لائن میڈیا بریفنگ میں کہاکہ بھارتی فوج کے چیف اس قسم کا بیان دے کر اسٹریٹجک گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کر رہاہے۔ چینی ترجمان نے بھارتی جنرل کے بیان کو خطرناک اور غیرذمہ دارانہ قرار دیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More