صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان، خیبر پختونخوا کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔

صدر مملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سپہ سالار نے صدر مملکت عارف علوی کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔

صدر مملکت نے بلوچستان، خیبر پختونخوا کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More