وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کی وزیراعظم کے خطاب کی ستائش

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اس کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دنیا میں تیل اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے با وجود د وزیراعظم نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کرکےعوام کے دل جیت لئے ہیں۔

صوبائی وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے بھی وزیر اعظم کے خطاب پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا آج کا خطاب سچے پاکستانی کا خطاب تھا۔وزیر اعظم نے انتہائی سچائی کے ساتھ ملکی معیشت خارجہ پالیسی اقتصادی حالات اور مہنگائی کے حقائق قوم کے سامنے رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم کے آج کے اقدامات دوررس نتائج کے حامل اور ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔پٹرول ڈیزل میں دس اور بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے کمی کا اعلان قابل ستائش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More