وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ہنگامی ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کی خدمات فراہم کرنا ہے، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو منصوبے کے تحت صوبے کے چوبیس اضلاع میں دو سو تیس ایمبیولنسز فراہم کی جائیں گی، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے تحت سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا جائے گا، ڈویژنل سطح پر ہیڈ کوارٹرز بھی بنائے جائیں گے،تمام سینٹرز ایک سے دو ماہ میں آپریشنل کردیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سروس کو یکجا کیا جارہاہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 1122 پر فون کرنے پر ہماری ٹیم مکمل مدد فراہم کرے گی، کسی بھی ایمرجنسی میں اس سروس کو استعمال کیا جاسکے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More