میہڑ سانحہ، وزیراعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کیلئے5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

لاڑکانہ : میہڑ کے نواحی گاؤں فیض محمد چانڈیو میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایات پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ متاثرہ گاؤں پہنچ گئے۔وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، فیاض علی بٹ اور دیگر ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہولناک آتشزدگی کا نشانہ بننے والے میہڑ کے نواحی گاؤں فیض محمد چانڈیو کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے پانچ ،پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لئے 2, 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ۔متاثرین کو اس دکھ کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

مراد علی شاہ نے آتشزدگی سے متاثرہ گاؤں کی از سر نوتعمیر کا وعدہ بھی کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More