وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی شہر اقتدار میں آمد

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی ہوگا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شرکت کریں گے۔ ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More