وزیراعلیٰ محمود خان کا پشاورمیں ڈینگی کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں ڈینگی کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں معاون خصوصی کامران بنگش، پشاور سے منتخب اراکین اسمبلی اور چیف سیکرٹری کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ڈینگی کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں پہلی بار 37 اینٹامولوجسٹ بھرتی کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور کو عہدے سے ہٹانے اور انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعلیٰ نے عوامی نمائندوں اور متعلقہ اداروں پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More