وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ میں مزید 2 وزراء اور 3 معاون خصوصی شامل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کو صوبائی وزیر بنادیا جبکہ ارشد ایوب بھی صوبائی وزیر کی حیثیت سے کابینہ میں شامل کرلیے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی کابینہ میں ردوبدل کی منظوری کے بعد معاون خصوصی کامران بنگش اور ارشد ایوب صوبائی وزیر بنادیاگیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ریاض خان، عارف احمدزئی اور محمد ظہور کو بھی معاونین خصوصی سے مشیر مقرر کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More