وزیراعلیٰ خالد خورشید نےگلگت بلتستان کے پہلے کینسر اسپتال کے افتتاح کردیا

گلگت: وزیر اعلیٰ خالد خورشید نےگلگت بلتستان کے پہلے کینسر اسپتال کے افتتاح کردیا ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پہلا کینسر اسپتال یہاں کے عوام کیلئے ہیلتھ سروسز سائنس میں بہترین اضافہ ہے

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نےگلگت بلتستان کے پہلے کینسر اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خصوصاً وزارت منصوبہ بندی اور پاکستان اکٹامک کمیشن اور ایس پی ڈی کے خصوصی تعاون سے گلگت بلتستان میں پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر کے خصوصی طور پر مشکور ہے جنہوں نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے اور نئے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لی۔ گلگت بلتستان کا پہلا کینسر اسپتال یہاں کی عوام کیلئے ہیلتھ سروسز سائنس میں بہترین اضافہ ہے۔اب یہاں کے لوگوں کو اپنی دہلیز پر کینسر کا علاج ممکن ہوگا۔ اگر کینسر کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہو تو اس کاعلاج ممکن ہے جس سے کئی قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں کینسر ہسپتال کے فیسلٹیشن سنٹرز کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر اسپتال کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام کو کینسر کے علاج کیلئے ملک کے دیگر علاقوں میں آنا نہیں پڑے گا۔ گلگت کینسر ہسپتال میں جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ اگر کوئی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو تو پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More