وزیراعلیٰ جام کمال اکثریت کھوچکے ہیں، ملک سکندر

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں۔

اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمہوری اصول کے مطابق وزیراعلیٰ اکثریت کھوچکے ہیں۔ ایوان کی اکثریت نے عدم اعتماد ظاہر کردیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ جام کمال تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ اختیارات کا ناجائز استعمال سے کررہے ہیں ۔ پانچ ارکان کو لاپتہ کیا گیا جبکہ رکن اسمبلی لالہ رشید کو حبس بے جامیں رکھا گیا ۔ مقتدر قوتیں وزیر اعلیٰ کے اقدامات کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی بشریٰ رند کا ٹویٹ جعلی ہے ۔اگر ایسا نہیں تو انہیں میڈیا کے سامنے لایا جائے۔۔انہوں نے کہا کہ جام کمال نے اپنے حلقے کو اٹھارہ ارب جبکہ میرے حلقے کیلئے تیرہ کروڑ کی اسکیمز دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More