وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ میں تحریک انصاف کےکامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے ایک بیان میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ،کرک اوربنوں سمیت دیگراضلاع میں شاندارکامیابیاں حاصل کیں۔کامیابیاں پارٹی کارکنان کی محنت اور باہمی اتحاد کا ثمرہے۔شاندارانداز میں واپسی پرکارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ جولوگ اپنےگھرمیں ہاررہے ہیں وہ حکومت گرانے کی باتیں کررہے ہیں۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی شاندارکامیابی حاصل کرینگے۔پی ٹی آئی کارکنان دوسرے مرحلے کے انتخابات کی تیاریاں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ عوام نے مفاد پرست ٹولے کو مسترد کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More