سیاسی صورتحال، چیف جسٹس کا نوٹس، اپوزیشن بھی پہنچ گئی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے موجودہ سیاسی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نوٹس سے متعلق تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی۔

ترجمان سپریم کورٹ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے موجودہ صورتحال پر نوٹس لے لیا جس کی تفصیلات جلد شائع کی جائیں گی ۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے وکلاء ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں ۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جنہوں نے ساتھی ججز کے ساتھ اس معاملے میں مشاورت کی ہے ۔مشاورت میں جسٹس منیب اختر،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن حصہ تھے ۔انسٹی ٹیوشن برانچ کو آئینی درخواست دائر ہونے پر مواد جمع کرنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More