اہم خبریں تازہ ترین ملٹی میڈیا نیوز ٹکر پاکستان

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی ۔رجسڑار سپریم کورٹ کی جانب سے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری کے بعد رجسڑار سپریم کورٹ کی جانب سے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے کردیا گیا۔

گریڈ سات سے دس تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کردیا گیا ۔گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا ۔گریڈ سولہ سے بائیس تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو ڈبل کردیا گیا۔سپریم کورٹ ملازمین کے بڑھائے گئے الاونسز کااطلاق یکم مارچ 2021 سے ہو گا۔

Related posts

ادویات مہنگی ہونے سے مریض معاشی بحران میں مبتلا

Beenish Umer

تھرپارکر: غزائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 3 بچے جاں بحق

faizan hussain

کراچی: موسم خوشگوار، شہریوں نے ناشتے کیلئے ہوٹلوں کا رخ کرلیا

Developer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More