چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہے تو ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں ایک مضبوط الیکشن کمیشن کو دیکھیں گے۔

اپنےبیان میں بلاول بھٹونےکہا سابق حکومت کے دباؤ کا مقابلہ کرنے اور الیکشن کمیشن کی بہتری کے مؤقف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان دراصل فارن فنڈنگ کیس کے فیصلوں کو جاری نہ کرنے کے حوالے سے بلیک میلنگ ہے۔

بلاول بھٹونےکہا عمران خان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور سچ غالب آئے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More