چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تیاری کے متعدد مراحل اور نادرا کی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا نے چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز، 100فیصد رجسٹریشن کے حصول کے لیے عمل پیرا ہیں۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 2017 سے رجسٹریشن میں صنفی فرق کو 19فیصد سے گھٹا کر 10فیصد کر دیا گیا۔خواتین اسٹاف پر مشتمل سینٹرز کا قیام، مخصوص دن کا تعین اور آن لائن سہولیات بھی فراہم کیں۔چیئرمین نادرا نے اقلیتی برادری کی رجسٹریشن کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More