چیف الیکشن کمشنر کی لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2019 کی قانون سازی کی ہدایت

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2019 کی صوبائی اسمبلی سے جلد ازجلد قانون سازی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن،ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لئے حلقہ بندی کا عمل جاری ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2019 کی صوبائی اسمبلی سے قانون سازی یقینی بنائی جائے ۔ الیکشن کمیشن کو کنڈکٹ آف الیکشن رولز کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More