کراچی: سندھ پولیٹری ریٹیلرز شاپ کیپر ایسوسی ایشن نے یکم رمضان کو ہڑتال کی دہمکی دیدی۔صدر سندھ پولیٹری ریٹیلرزشاپ کیپر ایسوسی ایشن راو افضل کہتے ہیں مرغی کی قیمت فکس کرنا زیادتی ہےمطالبات نہ مانے گئے تویکم رمضان کوشہر کی تمام دکانیں بندکردیں گے۔دکاندارو ںکاکہنا تھاکہ کمشنر کراچی کی جانب سے مقررکردہ ریٹ قابل قبول نہیں وہیں دکانوں پرچھاپے اورجرمانے سراسرظلم ہے۔
دکانداروں کامزیدکہناتھا کہ کمشنر کراچی کوچاہیئے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر مرغی کے گوشت کی قیمت مقرر کی جائے اور دکانوں پر بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔