چوہدری شجاعت کی مولانا کے بعد آصف زرداری سےاہم ملاقات

اسلام آباد: مسلم لیگ قاف کے سربراہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام اباد میں ملاقات کی ۔

اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی ہے ۔چوہدری شجاعت حسین اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان پینتیس منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سابق صدر نے عدم اعتماد کی تحریک میں چوہدری شجاعت کو اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حوالے سے بات کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More