لاہور: قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے۔ سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔ سری لنکن حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سےدلی تعزیت کرتے ہیں۔
قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ سیالکوٹ واقعے پر قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے حکومت پنجاب سے مقتول کے خاندان کیلئے مالی امداد کے اعلان کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا یاسین جوئیہ کے سری لنکن شہری کی میت کو 48 گھنٹےمیں انتظامات کرنے کےاقدام کوسراہتے ہیں۔ اس مشکل صورتحال میں یاسین جوئیہ نے جس جذبے سے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔
سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ نےسری لنکن حکومت اور ہائی کمیشن کی جانب سے مقتول کی میت بروقت اور اعزاز کےساتھ بھیجنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔