لاہور: قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت راجہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال،اسمبلی میں مزیدنئی قانون سازی کےسلسلےمیں مشاورت کی گئی۔ اور سیالکوٹ واقعہ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوامی مفاد میں بنائےجانےوالےقوانین پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے، عوام کےجان ومال کی ذمہ دارحکومت ہے ۔امن وامان کی صورتحال پرکسی قسم ک اسمجھوتہ نہ کیاجائے۔
انہوں نے وزیر قانون راجہ بشارت کو ہدایت کی کہ عوامی مفادمیں بہترین قانون سازی پرخصوصی توجہ دی جائے اور سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔