تازہ ترین
عید کے موقع پر ملک کیلئے دی گئیں قربانیاں بھی یاد رکھنا چاہیئں، چودھری شجاعت

عید کے موقع پر ملک کیلئے دی گئیں قربانیاں بھی یاد رکھنا چاہیئں، چودھری شجاعت

لاہور: (1 اگست 2020) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے عید کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یاد کرنے ضرورت ہے کہ یہ ملک ہم نے کتنی قربانیوں سے حاصل کیا ،اللہ تعالی کورونا وبا سے سب کو محفوظ رکھے۔

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین سمیت خاندان کے دیگر افراد نے ظہور الٰہی ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر تم میری اطاعت کرو تو میں تمیں کیوں سزا دوں گا۔ عید کے موقع پر یہ یاد کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ ملک ہم نے کتنی قربانیوں سے حاصل کیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ کورونا جیسی بیماری کا سب سے بڑا علاج اللہ تعالی سے معافی اور دعا ہے،عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے،آزادی ان کا مقدر بنے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top