اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی کا 16 اپریل کو4 بجے ہونے والا اجلاس اب 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا۔
قومی اسمبلی کے 16 اپریل کو ہونے والے اجلاس کے شیڈول کی تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیاگیا ۔ قومی اسمبلی کا بروز ہفتہ سہ پہر 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بروز جمعہ مورخہ 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا۔
اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی قائم مقام اسپیکر نے اسمبلی قواعد و ضوابط اور آئین کے قاعدہ 49 کی شق 2(ب) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ۔