چیئرمین پی پی نے اراکین قومی اسمبلی کو ظہرانے پر مدعو کرلیا

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل ظہرانے پر مدعو کرلیا۔ ظہرانہ کل ایک بجے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بلاول زرداری بھٹو نے پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو کل ظہرانے پر مدعو کرلیا ہے ۔ ظہرانے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے۔ظہرانہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دیا جائے گا ۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول زرداری کی جانب سے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ظہرانے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ چیئرمین پی پی پارٹی ارکان کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اعتماد میں لیں گے جبکہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More