چیئرمین پی پی کی یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری بھٹو نے پارٹی رہنماؤں خورشید شاہ اور یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ ،بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرآج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔دونوں رہنماؤں کو تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔

ذرائع نےبتایا کہ خورشید شاہ اور یوسف رضاگیلانی اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔تحریک عدم اعتماد کی تیاریوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔خورشید شاہ اور یوسف رضاگیلانی کے رابطوں کے بعد تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More