وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، پی ایس ایل سیزن پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ملاقات کی جس میں پی ایس ایل سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے ملاقات میں پی ایس ایل سیزن اور قومی کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی۔ چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سٹیڈیم کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More