چیئرمین نادرا طارق ملک کا کراچی میں قائم نادرا مراکز کا دورہ

کراچی: چیئرمین نادرا طارق ملک نے میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد، سیمنس چورنگی، لیاقت آباد اور کلفٹن کے نادرا رجسٹریشن سینٹرز کا دورہ کیا ۔ طارق ملک نے نادرا رجسٹریشن سینٹر کلفٹن میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم نادرا مراکز کے دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی آسان اور باسہولت بنانے کی ہدایات کیں۔ چیئرمین نادرا نے ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کو شکایات دور کرنے کے لئے 50 ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور 15 ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتی کے لئے فوری طور پر ہدایت بھی کی۔

طارق ملک نے نادرا رجسٹریشن سینٹر کلفٹن میں جدید ترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نادرا دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لئے احکامات جاری کردئیے۔

چیئرمین نادرا نے موبائل رجسٹریشن وین کو شام کے وقت بھی تعینات کرنے اور کراچی میں و راثتی سرٹیفکیٹ کا الگ نیا میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ نئے وراثتی سرٹیفکیٹ سینٹر کے قیام سے کراچی کے دیگر میگا سینٹرز پر بھی لوگوں کا دباؤ کم ہو گا۔ طارق ملک نے نادرا ملامین عوامی مسائل کے فوری حل کی تلقین کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More