چیئرمین نیب نے 57اسپیشل پراسیکیوٹرزکو مزید ایک سال کی توسیع دےدی

اسلام آباد: نیب کے 57 اسپیشل پراسیکیوٹرز کو31 دسمبر2022 تک توسیع دے دی گئی۔چیئرمین نیب نے پراسیکیوٹرز کی مدت ملازمت میں توسیع پراسیکیوٹرجنرل کی سفارش پر کی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹارڈ جاوید اقبال نے نیب کے57اسپیشل پراسیکیوٹرزکو31دسمبر2022توسیع دےدی گئی جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےپراسیکیوٹرزکی مدت ملازمت میں توسیع پراسیکیوٹرجنرل کی سفارش پرکی۔

پراسیکیوٹرزراولپنڈی،لاہور،ملتان،کراچی،سکھر،کےپی میں خدمات انجام دے رہےہیں، پراسیکیوٹرزماہانہ بنیادوں پرخدمات سرانجام دےرہے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More