کراچی: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال نے کہاہےکہ نیب کاتعلق کسی جماعت،گروپ یافرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سےہے۔
چیئرمین نیب جاویداقبال نے کہاہےکہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔یہی وجہ ہےکہ بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی کے شاندار نتائج بھی سامنے ائے ہیں جس کا اعتراف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل،ورلڈ اکنامک فورم ، پلڈاٹ نےبھی کیا ہے۔نیب کی معزز احتساب عدالتوں کی بدولت اب تک 1194 ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔
چیئرمین جاویداقبال نے کہانیب کی اصل توجہ منی لانڈرنگ،عوام کےساتھ دھوکہ دہی کے واقعات ، آمدن سے زائد اثاثے اور سرکاری فنڈز کے غبن پر مرکوزہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ نیب کو سارک ممالک میں ایک رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہےکہ نیب ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔