تازہ ترین
سابق بھارتی وزیرخزانہ چدم برم کی انتہاپسند وزیراعظم مودی پر شدید تنقید

سابق بھارتی وزیرخزانہ چدم برم کی انتہاپسند وزیراعظم مودی پر شدید تنقید

سرینگر: (3 اگست 2020) سابق بھارتی وزیرخزانہ چدم برم کی انتہاپسند وزیراعظم مودی پر شدید تنقید۔ چدم برم اپنےکالم میں لکھتے ہیں کہ سفاک مودی سرکار پانچ اگست کے اقدام سے کوئی نتائج حاصل نہیں کر سکی جو کہ افسوس ناک ہار ہے۔ چدم برم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نہ ختم ہونے والی داستان الم قرار دے دیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کانگریسی رہنما چدم برم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پانچ اگست کو سفاک بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کی آواز دبانے اور آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا گیا، اور وادی کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔

ان کا اپنے آرٹیکل میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو پالیسی اختیار کی گئی ہے اس کا نہ تو کوئی فائدہ ہوا اور نہ ہی مستقبل میں فائدہ ہوگا بلکہ حکومتی پالیسی سے ملک کو شدید نقصان پہنچے گا۔ کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔ آزادی کے جذبے کو کچلنے کے لیے سرچ آپریشن معمول ہیں لیکن پھر بھی بے حس مودی سرکار مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ عوام کو اخبارات، ٹی وی، موبائل سروس، انٹرنیٹ اور اسپتالوں تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top