لیگی رہنما چوہدری تنویر تھانہ کینٹ راولپنڈی منتقل

لاہور: سابق سنیٹرنون لیگی رہنما چوہدری تنویر کو لاہور سےتھانہ کینٹ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ چوہدری تنویر کو کل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا جائے گا۔

چوہدری تنویر کو ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کے خلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں پانچ دن قبل ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے چوہدری تنویر کو بیرون ملک روانگی کے دوران حراست میں لیا تھا۔

چوہدری تنویر کو آج سہ پہر کراچی سے بذریعہ جہاز لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم ان کو لاہور سے تھانہ کینٹ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا جائے گا۔

چوہدری تنویر پر اینٹی کرپشن راولپنڈی میں زمین پر قبضے اور کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے ایف آئی آر میں آرڈی اے کے ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر دس افراد بھی نامزد ہیں۔ ذرائع کے مطابق آرڈی اے کے کسی افسر کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More