پرویز الہی وزیراعلیٰ پنجاب نامزد، وزیر اعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو وزیراعلٰی پنجاب کیلئے نامزد کردیا۔ وزیراعظم کی پرویز الہی کو مبارکباد۔ چودھری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ کے منصب پر نامزدگی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔ پرویز الہٰی نے عثمان بزدار کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چودھری پرویز الہیٰ کو بتایا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفٰی لےلیا ہے۔ میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں۔ اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

چودھری پرویز الہی نے وزیر اعلیٰ کے منصب پر نامزدگی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا پاکستان مسلم لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ اور ملکر عوام خدمت کرین گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More