تازہ ترین
غلاف کعبہ کی تبدیلی کی پروقار تقریب آج ہوگی

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی پروقار تقریب آج ہوگی

مکہ مکرمہ:(29 جولائی 2020) غلاف کعبہ کسوہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد آج شام کو کیا جائے گا،لاکھوں مسلمانوں یہ تقریب براہ راست ٹیلی وژن اور انٹرنیٹ پر دیکھ سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حرمین شریفن کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس تقریب کی نگرانی کریں گے جس میں ہر سال کی طر ح خانہ کعبہ کا پرانا غلاف تبدیل کر کے نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔

نیا غلاف کعبہ شاہ عبدالعزیز غلاف کمپلیکس کی کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 670 کلو ریشم 120 کلو سنہری اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے،غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ غلاف کعبہ کو ’کسوہ‘ کہا جاتا ہے اور اسے ہر سال دو مرتبہ شعبان اور پھر ذی الحج کے مہینے میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top