بجٹ:850 سی سی تک کی گاڑی پر 10 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز

اسلام آباد: گاڑیوں پر ٹیکسز کی شرح،850 سی سی تک کی گاڑی پر 10 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز ہے۔851 سے 1000 سی سی تک کی گاڑی پر 20 ہزار روپے ٹیکس جبکہ 1001 سی سی سے 1300 سی سی تک کی گاڑی پر 25 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق1301 سے 1600 سی سی تک کی گاڑی پر 50 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز ،1601 سے 1800 سی سی تک کی گاڑی پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز ،1801 سے 2000 سی سی تک کی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز ،2001 سے 2500 سی سی تک کی گاڑی پر 3 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز ،2501 سے 3000 سی سی تک کی گاڑی پر 4 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز ،3000 سی سی سے زائد کی گاڑی پر 5 لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More