تازہ ترین نیوز ٹکر کاروبار

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

کراچی(13دسمبر،2017) پاکستان میں مالی سال 2017-2018کے پہلے پانچ مہینوں میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 21.4فیصد کا مناسب اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی اعدادوشمار پاکستان میں گاڑی بنانے والی کمپنیوں کے ایسو سی ایشن پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اپنے پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی سے نومبر تک 87273گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس دورانیے میں 71877گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گاڑیوں میں اضافے کی وجہ 1000سی سی اور اس سے نیچے کی گاڑیوں کی مانگ میں اضافے سے ہے جوکہ ٹیکسی سروسز یوبر اورکریم کے شروع ہونے سے ہواہے۔

جبکہ بسوں کی فروخت میں تقریبا 70فیصد کم ہوکر اس مالی سال 274پرآگئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران کی اسی مدت میں یہ تعداد 468تھی۔

Related posts

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

Hassam Alam

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Hassam Alam

آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی، ریسکیو ہیلی کاپٹر بھی تباہ

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More