کپتان کا انجام ڈوبتے جہاز کے چوہے کی طرح ہوگا، بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کرنے سے روکنے کے لئے اسپیکر نے آج ایک اور کمزور عذر تراشا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم میں اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں ہے ۔ وہ وقار سے شکست کا سامنا نہیں کرسکتے ہیں۔ عظیم کپتان کہلانے والا ڈوبتے جہاز پر چوہے کی طرح خود بھی ڈوب جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ نہیں بھاگ سکتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More