کیپٹن صفدرنے بڑے لوگوں کی وڈیوز ریلیز ہونے کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے آئندہ چند روز میں سینما سکوپ فلم کے آنے کی پیش گوئی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں یہ ایک فیملی سیکرٹ ہے۔ نواز شریف جب وطن واپس آئینگے تو چار پانچ لاکھ لوگ لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔اب کی مرتبہ ایسا نہیں ہوگا ترکی کی تاریخ دہرائی جائے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے آئندہ چند روز میں سینما سکوپ فلم کے آنے کی پیش گوئی کرتے کہا کہ بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئینگی۔کوئی سوئمنگ پول،کوئی واش روم میں گھرا ہوا ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کا ڈائریکٹر ایک عام پاکستانی ہے وہ پاکستانی جو قائد اعظم کو بتاتا ہے کہ پاکستان کمزور اور دو لخت ہوگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More