خواتین کو خوبصورت کہنا ہراسانی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ خواتین کو خوبصورت کہنا یا گڈ مارننگ ، گڈ نائٹ کے پیغامات اور شاعری بھیجنا ہراسانی میں آتا ہے ۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سےخطاب میں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسا نی کشمالہ طارق نے کہا کہ ہمارے پاس وویمن پراپرٹی رائٹس کا قانون آیا ہے لیکن خواتین کو یہ نہیں پتہ کہ ان کے حقوق کیا ہیں اگر خواتین کو پراپرٹی میں حصہ نہیں مل رہا تو وہ ہمارے ادارے سے رابطہ کریں۔

کشمالہ طارق نے کہا کہ خواتین وکیل کے بغیر آن لائن بھی درخواست دے سکتی ہیں۔انسداد ہراسیت سے متعلق نیا قانون اس حکومت کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔خواتین کو انصاف تب ہی ملے گا جب اسے رپورٹ کیا جائے گا۔ اگر خواتین کو کوئی کہہ دے خوبصورت لگ رہی ہو تو یہ ہراسیت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More