ووٹ چوری کو قومی ایجنڈاکہنا دھوکہ و فراڈ ہے، مریم اورنگزیب

اسلا م آباد: پاکستان مسلم لیگ نو ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہرقومی ایجنڈے کومتنازع عمران خان نےبنایاہے ۔عمران خان کےعلاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فوادچوہدری کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری کےایجنڈے کو قومی ایجنڈاکہنادھوکہ،فراڈ اور کذب بیانی ہے ۔ ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ کے مطابق عمران صاحب الیکشن چور ہیں۔ڈسکہ الیکشن رپورٹ کے بعد آپ کی الیکشن کی شفافیت، اصلاحات کاسب کو پتہ چل گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو آپ کا انتخابی ایجنڈا نہیں عمران خان کااستعفی چاہئے ۔عمران خان قانون سازی کی نہیں گھر جانےکی تیاری کریں۔جب نمبر پورے نہیں ہوئے تو تمام سیاسی جماعتیں یاد آگئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More