وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کالعدم جماعت کے مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں کالعدم جماعت سے مذاکرات اور حکمت عملی پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیراعظم کالعدم جماعت کے مارچ اور مطالبات سے متعلق اپنا موقف کابینہ کے سامنے رکھیں گے ۔

اجلاس میں تجارت، اطلاعات و نشریات کے شعبوں میں خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔ ونٹیج کار کی امپورٹ پر پابندی ایک بار اٹھانے کی منظوری دی جائے گی۔گھروں کی تعمیر سے متعلق 1973 کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی ۔

بریگیڈیر ر شجاع الحسن کی بطور سی ای او پاکستان سٹیل ملز کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کی تعمیر نو کی منظوری دی جائے گی ۔شیخ زید پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور اور پمز کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More