سی پیک کو تیز اورجاری منصوبوں کو جلدمکمل کیا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائےترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال گوادرمیں چین نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے موبائل ڈی سیلنیشن پلانٹ لگانے کی حامی بھر لی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 900 ارب روپے کی رقم کی منظوری دی گئی ہے۔،

چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں زراعت میں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گوادرمیں پانی کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم نے چین سے بات چیت کی ہے، چین نے گوادر میں موبائل ڈیسیلنیشن پلانٹ لگانے کی حامی بھر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی مارچ 2023 میں مکمل کرنے اور گوادر میں یونیورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ،2سال میں منصوبہ مکمل ہوجائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو تیز اورجاری منصوبوں کو جلدمکمل کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں زراعت میں اضافہ ہوگا۔ یہ پرانا منصوبہ تھا ،سی ڈی ڈبلیو پی نے اس کی منظوری دےدی ہے۔اس منصوبے کی 65 فیصد رقم وفاقی حکومت اور 35 فیصد صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا دیامربھاشا ڈیم کیلئے 900 ارب روپے کی رقم کی منظوری دی گئی ہے ۔۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 100 میگاواٹ توانائی منصوبہ کیلئے ایران سے گفت وشنید جاری ہے۔۔ ایم ایل ون کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More