کراچی: ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فائق رضا کا کہنا ہے کہ کاروبار ی طبقہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اقدامات سے خوفزدہ ہے ۔
کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فائق رضا نے ایف بی آر کی جانب سے پی او ایس کے نفاذ کے حوالے سے اقدامات پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری ایف بی آر سے ڈری ہوئی ہے۔اکانومی کا ڈاکومنٹڈہونا ضروری ہے مگر
طریقہ کار درست نہیں ہے۔ایف بی آرکو نئے طریقہ کار سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہیئے۔