جامشورو میں انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے پندرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ حادثے میں سات افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو مانجھند کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔