کراچی:مسافر بس سے اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی میں تھانہ سائٹ اے پولیس کی سمینس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مسافر بس سے اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ ملزمان نے بس میں خفیہ طریقے سے اسمگل شدہ سامان چھپا رکھا تھا۔

پولیس نے کارروائی کوئٹہ سے آنیوالی بس پر کی،سائٹ اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیمنس چورنگی کے قریب ناکہ لگاکر اسنیپ چیکنگ شروع کی۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک بس کو روک کر تلاشی لی،بس میں خفیہ طریقے سے اسمگل شدہ سامان چھپا کر رکھا گیا تھا۔

بس سے 5 رول کمبل،37 رول کپڑا، 20 کارٹن چاکلیٹ،17کارٹن سگریٹ، 4کارٹن پرفیوم، 24 ٹائر برآمد ہوئے۔ برآمد سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے قانونی چارہ جوئی کیلیے ملزمان کو سامان کے ہمراہ کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More