برونڈی کی جیل میں آتشزدگی کے باعث 38 قیدی جھلس کر ہلاک

برونڈی: افریقی ملک برونڈی کی جیل میں آتشزدگی کے باعث 38 قیدی جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آگ برونڈی کے دارالحکومت گٹیگا کی جیل میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد بیرکیں جلا کر راکھ کر دیں ۔ حادثے میں اڑتیس قیدی جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ آگ سے جھلس کر متعدد قیدی زخمی ہوگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More