تازہ ترین
تحریک آزادی کشمیر کے درخشاں ستارے برہان وانی کا آج چوتھا یوم شہادت

تحریک آزادی کشمیر کے درخشاں ستارے برہان وانی کا آج چوتھا یوم شہادت

اسلام آباد: (8 جولائی 2020) شہید برہان وانی مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا روشن چہرہ۔ جسے آٹھ جولائی دوہزارسولہ کو قابض بھارتی افواج نے شہید کر دیا۔ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی جدوجہد میں ایک نئی روح پھونک دی۔

ڈاکٹر بننا مقبوضہ کشمیر کے بائیس سالہ نوجوان برہان وانی کا خواب تھا لیکن دو ہزار پندرہ میں بھائی خالد کو بھارتی فوج نے شہید کردیا جس کے بعد برہانی وانی دیگر کشمیری حریت پسندوں کے ہمراہ بھارتی مظالم کیخلاف برسرپیکار ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں جعلی اور نام نہاد سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل ایک معمول ہے۔ آٹھ جولائی دوہزارسولہ کوایسے ہی ایک جعلی مقابلے میں برہان وانی کو بھی بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

برہان وانی کے خون نے کشمیری جدوجہد آزادی کو جلابخشی اوراس تحریک نے ایک مرتبہ پھرسے زور پکڑا لیکن مقبوضہ وادی کے حالات ایسے کشیدہ ہوئے کہ روز بروز ابتر ہوتے چلے گئے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کر دی، سیکڑوں کشمیریوں کوپیلٹ گنوں کے استعمال سے بینائی سے محروم اور سیکڑوں کو شہید کیا گیا مگر بات یہیں نہیں رکی۔ پانچ اگست دو ہزار انیس کو مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے بدترین لاک ڈاؤن لگایا جو آج تک جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبرکے خاتمہ تک مظالم کے سامنے سینہ سپر ہونے والے برہان وانی جیسے سپوت جنم لیتے رہیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top