سندھ کے صحت کے تین اداروں کا بجٹ خیبرپختونخوا سے زیادہ ہے، بلاول زرداری بھٹو

خیرپور:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہر شہری کو صحت کی مفت سہولیات پہنچانا ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا کا وژن ہے۔ہمارے صحت کے تین اداروں کا بجٹ خیبرپختونخوا کے پورے صوبے کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے۔

خیرپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا جس طرح سندھ حکومت صحت کی جدید سہولیات خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں پہنچارہی ہے۔ اسی طرح پنجاب یا خیبرپختونخوا کی کوئی ایک تحصیل دکھادیں جہاں صحت کی جدید سہولیات پہنچائی جارہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت کو صحت کے شعبے سہولیات کے حوالے سے چیلنج بھی کردیا۔بلاول بھٹو نے گمبٹ اسپتال میں ریپڈرسپانس، نیوکلیئرمیڈیسن، کینسرکیئر اینڈ ریسرچ سینٹر، سینٹر آف ہیماٹولوجی اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر سینٹرز کا افتتاح بھی کیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا اسلام آباد پاکستان کا دارالخلافہ ہے۔کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے، میری خواہش ہے کہ گمبٹ کو پاکستان کے میڈیکل کا دارالخلافہ بنائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More