نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ، نئے مالی سال کا بجٹ دس جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔معاشی اہداف کے تعین کیلئے سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا ہے۔

این ای سی اجلاس میں سالانہ ترقیاتی منصوبے اور پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی، مہنگائی، برآمدات، درآمدات، ترسیلات زر کے اہداف بھی طے کیے جائیں گے، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اگلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ سات سو ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گیارہ سو پچپن ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف سات ہزار دو سو پچپن ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جس میں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں آٹھ سو تینتالیس ارب روپے کی وصولی کی تجویز ہے۔ خزانہ ڈویژن حکام کے مطابق دفاع کی مد میں پندرہ سو چھیاسی ارب روپے کا بجٹ مختص کیے جانے کا امکان ہے اور قرض پر سود کی ادائیگیوں کی مد میں پینتیس سو تئیس ارب روپے ادا کرنے کا ابتدائی تخمینہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More