پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر صمصام بخاری کے بھائی مسلم لیگ ن میں شامل

اوکاڑہ : تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صمصام شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی پیر طیب علی شاہ بخاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔

اوکاڑہ میں صوبائی وزیر صمصام بخاری کے چھوٹے بھائی پیر طیب علی شاہ بخاری نے تحریک انصاف کے وزرا ء کی کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعدمسلم ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔ طیب علی شاہ بخاری کے ترجمان انوار اللہ طیبی نے مسلم لیگ ن کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں جب تک ن لیگ قرآن وسنت کے مطابق عمل کرے گی ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیروں کی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں تاہم اس وقت ہم کسی کا نام نہیں بتا رہے مگر وقت آنے پر ان کے نام سامنے لے آئیں گے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More